عمر امین شاہ محمد نااہلی کالعدم

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمر امین گنڈا پور اور شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر امین گنڈا پور اور صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں عمر امین گنڈا پور، شاہ محمد، علی امین گنڈا پور اور مامون الرشید کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعداز نمازسنایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی ایک اور خلاف ورزی پر ان کی نااہلی کا حکم جاری کرنے سے پہلے جرمانہ عائد کرنا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سمری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ای سی پی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا تاہم وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھا۔ ای سی پی نے گنڈا پور پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے خلاف تنبیہ کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم ، 1 شخص جاں‌بحق

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا

عدالت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے میئر شپ کے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا اور ان کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردیا جبکہ بکاخیل سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی کو برقرار رکھا جس کے بعد وہ تحصیل چیئرمین کا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی خلاف ورزی کہ ایک وزیر بیلٹ باکس ہی اٹھا کر لے جائے، جب اتنی سنگین خلاف ورزی ہوگی تو پھر تو پوری سیاسی جماعت ذمہ دار ہوگی، انہی کا علاقہ ہے یہ وہاں جاتے نظر آ رہے ہیں اور بیلٹ باکس اٹھا رہے ہیں، یا تو یہ ہے کہ چھوٹا سا جرم ہو یہاں تو بیلٹ باکس اٹھائے جارہے ہیں، بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر امین گنڈا پور نے نا اہلی فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا

شاہ محمد کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کے سیاسی حریف نے ایسے الزامات لگائے ہیں جو "سچ” نہیں ہیں۔ وکیل نے کہا کہ پولنگ سٹیشن پر حملہ کے وقت شکایت کنندہ محب خان وہاں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان جمعیت علمائے اسلام – فضل (JUI-F) کا کارکن ہے اور اس سانحے کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ وکیل نے بتایا کہ علاقے کے لوگ جے یو آئی (ف) کے زبردست حامی ہیں۔ ای سی کا فیصلہ صرف شاہ محمد کی نااہلی تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر شاہ محمد 5 سال کے لیے نااہل

خیال رہے ڈی آئی خان میئر کی نشست پر انتخابات 13 فروری کو ہونے والے ہیں جنہیں الیکشن کمیشن نے 18 دسمبر کو الیکشن سے ایک روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قتل کے بعد ملتوی کر دیا تھا۔