صوبائی وزیر شاہ محمد نااہل

صوبائی وزیر شاہ محمد 5 سال کے لیے نااہل

بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں الیکشن کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو بکا خیل پولنگ سٹیشن پر حملے سے متعلق کیس میں پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہواشاہ محمد پولنگ سٹیشن پرحملےمیں ملوث ہے، صوبائی وزیر اغوا، انتخابی مواد چھیننے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا ہے، شاہ محمد ایم پی اے بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے تمام افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کیس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند

واضح رہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا اور انتخاب بھی ملتوی کرنا پڑ گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔