عمر امین نااہلی حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کو نا اہل کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا تھا جسے انہوں نے آج (منگل) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے دائر کی گئی درخواست میں فوری سماعت کی استدعا بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ سے سوال ہے کہ شرپسند عناصر کو سزا کیوں نہیں دی گئی،مریم نواز

یہ بھی پڑھیں: عوام کی حالتِ زار حکومت کی ہر شعبے میں ناکامی ہے

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی

سماعت کے دوران عمر امین گنڈا پور کے وکیل نے کہا کہ نوٹس نہیں دیا گیا اور ساری کارروائی علی امین کے خلاف ہوتی رہی پھر آرڈر عمر امین کے خلاف جاری کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمری انکوائری کے بعد 50 ہزار تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی ہوتو ایکشن ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن کیسز میں پیشی، چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل منتقل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا عمر امین کو نااہل کرنے کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علی امین کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 فروری تک جواب طلب کیا ہے۔