کورونا شہروں سے پابندیاں ختم

10 فیصد سے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم ، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سیکٹرز میں نافذ شدہ این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالیں، کورونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئیں۔ کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست جاری کردی جہاں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔ 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ جبکہ ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید27 افراد چل بسے

خیال رہے کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40 ریکارڈ کی گئی جب کہ 27 افراد انتقال کرگئے۔