پاکستان میں کورونا 31 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کیجانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 360 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کے 1644 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207، اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1315 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 968 ہزار ہو گئی ہے۔