پیوٹن کے اقدامات خطرہ بیلا حدید

پیوٹن کے اقدامات دنیا کے ہر جمہوری ملک کے لیے خطرہ ہیں: بیلا حدید

امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات دنیا کے ہر جمہوری ملک کے لیے خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپر ماڈل نے جمعہ کے روز انسٹاگرام اسٹوری میں یوکرین پر روسی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ نے میری دعا سن لی ،اداکارہ نوشین شاہ

سپر ماڈل بیلا حدید نے لکھا، "میرا دل یوکرین اور ان تمام لوگوں کے لیے درد کر رہا ہے جن کو اس ناقابل تصور حقیقت نے متاثر کیا۔ ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات دنیا کے ہر جمہوری ملک کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں روکا جانا چاہیے۔”

امریکی ماڈل نے یوکرین کے باشندوں کے حق کے لیے دعا کی کہ انہیں ان کا حق ملے اور عالمی رہنماؤں سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کارروائی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ دوسری رات بھی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جنگ جاری رہی۔ فائرنگ اور دھماکوں سے شہر گونجتا رہا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، جس میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔

دوسری جانب یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔