ڈرون اٹیک ہوتو مارگرائے عمران خان

اگر ڈرون اٹیک ہوتو ایئر فورس کو اجازت ہے مارگرائے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ميں جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد پيش کرينگے، ديکھيں گيں پيپلز پارٹی اسکی حمايت کرتی ہےکہ نہيں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےلیے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، لندن میں بھگوڑا بیٹھا ہوا ہے، جس دن اسکا پیسہ واپس آیاتو پیٹرول کی قیمت آدھی کردوں گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی:شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ جب سے میں وزیراعظم بنا کوئی ڈرون اٹیک نہیں ہوا، اگر ڈرون اٹیک ہوتو ایئر فورس کو اجازت ہے مارگرائے، ہم کسی کیمپ میں نہیں ہیں،ہم نیوٹرل ہیں، ہم کسی سے دشمنی نہیں سب سے دوستی چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کاوہاڑی میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ کا مئی میں افتتاح کیا جائےگا۔