اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل گلگت بلتستان روانہ کر دی گئی ہے ۔
ملک بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل کے سلسلہ میں گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کے لیے سامان روانہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح بھیجے گئے سامان میں 34 ہزار 5سو سرجیکل ماسک اور 962 این95 ماسک شامل ہیں۔ 6 ہزار 929 حفاظتی سوٹ، 3 ہزار 161دستانے اور 175جوڑے ICU کے جوتے بھی سامان میں دیئے گئے۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 958 سرجیکل ٹوپیاں ، 3 ہزار 767 جوتوں کے کور اور 1577 حفاظی گاوون بھی سامان میں شامل ہیں۔ 2000 بائیو ہیزرڈ سوٹ، 500 باڈی بیگز اور 50 سیفٹی باکس بھی سامان میں شامل ہیں۔ اسی طرح ایک لیٹر والی 50 بوتلیں ، 150ملی لیٹر والی 1500 بوتلیں سنیٹایزر اور30 بوتلیں میتھنول اور 3500 بوتلیں ہینڈ واش بھی ارسال کی گئی۔ ترجمان کے مطابق باقی صوبوں کے لیے سامان اگلے چوبیس گھنٹوں میں روانہ کر دیا جائے گا