عاطف اسلم والد کی صحتیابی

عاطف اسلم والد کی صحتیابی کیلئے بھیجی گئیں دعاؤں پر مداحوں کے مشکور

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے بھیجی گئیں نیک تمنائیں اور دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کے والد دل کو دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور اب ان کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مداح کی جانب سے مہوش حیات کو چُھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

پاکستانی گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

پاکستانی گلوکار نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔