قندیل بلوچ انصاف مطالبہ صبا قمر

قندیل بلوچ خواب میں آکر انصاف دلانے کا مطالبہ کرتی تھیں: صبا قمر

پاکستان کی معروف اداکارہ صباقمر نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر انصاف دلانے کا مطالبہ کرتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل سمیت کیرئیر سے متعلق گفتگو کی، صبا قمر کا ڈرامہ سیریل باغی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

جس سے متعلق اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ڈرامے میں قندیل کے کردار کو اس قدر چاہت سے نبھایا کہ اس کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھی، اس کردار کے بعد ایک سال تک کچھ نہیں کیا، نیند بھی نہیں آتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی آنے والی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کا ٹریلر جاری

صباقمر نے انکشاف کیا کہ قندیل مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں ڈر کر اٹھ جاتی تھی اور کتنی بار ایسا ہوا کہ میں خواب دیکھ کر امی کے پاس گئی، ان کو بتایا کہ وہ مجھے نظر آئی ہے، وہ مجھے کہتی تھی تم انصاف دلاؤ۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ان کے بھائی نے محض اس لیے قتل کردیا تھا کہ قندیل بطور ماڈل ان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی تھی۔