منحرف اراکین عوام میں غم وغصہ

منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اور جو ارکان وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دھوکا دینا غیر مناسب ہے لیکن وزیراعظم کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں اور پھر لوٹے بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تلخیاں کم کرنے کے لیے منحرف اراکین اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر رہے ہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

سندھ ہاؤس اسلام آباد پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کے حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا اور ہم نے تو کال ہی نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا جلسہ کریں گے، اپوزیشن اپنا جلسہ کرے۔