تحريک عدم اعتماد بيرونی سازش

تحريک عدم اعتماد کے پيچھے بيرونی سازش اور ٹھوس ثبوت ہيں

تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحريک عدم اعتماد کے پيچھے بيرونی سازش اور ٹھوس ثبوت ہيں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے منگل کے روز ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اراکین کی ہارس ٹريڈنگ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کتنے پيسوں کی آفر کی جا رہی ہے، کراچی سے رقم کب اور کیسے لائی گئی، سب کے ثبوت موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پمز میں چیک اپ کروانا چاہئے، وہ ہوش کھو چکے ہیں

اسد عمر نے کہا کہ جب وزير اعظم عمران خان مناسب سمجھيں گے وہ ثبوت قوم کے سامنے رکھ ديں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غيرملکی مداخلت کے ہونے ميں کوئی شک نہيں، بليک اينڈ وائٹ ميں ثبوت موجود ہيں۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس رکوانے کی دھمکی کس کے کہنے پر دی اور وہ کس کا بیانیہ بیچ رہےتھے۔