عمران خان کے پائوں بزدار پر

عمران خان کے پائوں جلنے لگے تو بزدار پر رکھ دیئے

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بندریہ کے پائوں جلتے ہیں تو اپنے بچوں کے اوپر پائوں رکھ دیتی ہے ، عمران خان کے پائوں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پائوں رکھ دیا ، عوام کا اعتماد کھونے والے کو پار لیمنٹ میں دیکھنے کا حق حاصل ہے ؟ 172ارکان پورے کرلو پی ڈی ایم قیادت کی منت کرلونگی اسے بخش دیں ،جہانگیر ترین اور علیم خان کا مال کھایا اور استعمال کر کے جیل میں ڈال دیا ،

زندگی میں کسی کے تو بن جائو ؟اس شخص کے شر کوئی نہیں بچا،جو محسنوں نہیں ہوسکا وہ قوم کا کیسے ہوسکتا ہے ؟،قوم سرپرائز کا انتظار کر تی رہی ،یہ دو گھنٹے قوم کے دماغ کا دہی نکال کر چلتا بنا ،عمران خان تم نے کونسے پاکستان میں ایٹمی دھماکے کر دیئے تھے کہ تمہارے خلاف عالمی سازش ہوگی ؟،کو دھمکی آمیز خط جادو ٹونے کے ذریعے بنی گالا میں کتوبروں کے ذریعے آیا،کوئی پاکستان کیلئے اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا عمران خان تم ہو،ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جاتا ہے یا فرح کو رشوت دیکر چلایا جاتا ،جب عمران خان کی چوری کی داستانیں سامنے آئیں گی تو یہ منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے گا ،

اتنا بڑا جھوٹا ،ڈرامہ باز ، نوسر باز ، بد تمیز ، بد تہذیب اور اتنا بڑا فتنہ پاکستان نے کبھی نہیں دیکھا ، قرآن نے لوگوں کے نام مت بگاڑنے کا منع کیا ہے ، یہ لوگوں کو بد تمیزی کی ترغیب دیتا ہے ، کیا ایسے شخص کو اسلام کا نام لینے کا حق ہے ؟۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عمران خان سرکاری مشینری استعمال کر کے دس ہزار کا مجمع نہیں لگا سکا ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں ۔ اس موقع پر مریم نواز نے الوداع الوداع کے نعرے لگائے ۔ انہوںنے کہاکہ تمہارے لوگوں نے تمہیں الوداع نہیں کہا ہم مولانا کی قیادت میں تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

انہوں نے کہاکہ وہ شخص نہ صرف اس قوم کا اعتماد کھوچکا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ جو شخص سولہ میں سے پندرہ ضمنی الیکشن حکومت کے باوجود ہار جائے کیا وہ شخص اعتماد کھوچکا یا نہیں کھوچکا ؟ وہ اب پارلیمنٹ کااعتماد بھی کھوچکا ، وہ شخص اپنی پارٹی کا اعتماد بھی کھوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نہ صرف عوام ، پارلیمنٹ بلکہ اپنی جماعت کااعتماد کھوچکا ہے ، کیا اس شخص کو پارلیمنٹ میں دیکھنے کا حق ہے ؟ کیا اس شخص کو پارلیمنٹ ہائوس میں بیٹھنے کا حق ہے ، کیا اس شخص کو 22کروڑ لوگوں پر حکمرانی کا حق ہے ، کیا ملک کی تقدیر کے فیصلے کر نے کا حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمہارے دس لاکھ کامجمع دیکھا ہے ،172بندے پورے کر لو میں پی ڈی ایم اور قیادت کی منت کر لونگی کہ اسے بخش دیں اور جانے دیں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے لوگ بھاگ گئے ہیں ان کے 172ارکان پورے نہیں ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اردوکا محاورہ ہے ”جب بندریہ کے پائوں جلتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کے اوپر پائوں رکھ دیتی ہے ”، آج عمران خان کے پائوں جلنے لگے تو بزدار کے اوپر پائوں رکھ دیا ، عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈوبنے لگی تو لیڈر بنتے خود چھلانگ لگا دیتے اور لوگوں کو بچا لیتے ہیں ،

عمران خان جس کو وسیم اکرم پلس کہتا تھا اسے سب سے پہلے پانی میں دھکا دیدیا ۔انہوں نے کہاکہ جو وسیم اکرم پلس تھا ، جانثار وفا دار ساتھی تھا اقتدا ر کی کشتی ڈولتے دیکھ کر سب سے پہلے اسے دھکا دیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں پوری زندگی میں کسی کے بھی تو بن جائو؟، عمران خان سے زیادہ فراموش دیکھا ؟ جہانگیر ترین کا مال کھایا ، جہانگیر کا جہاز استعمال کیا اور یہ شخص اس کا نہیں بنا ، علیم خان کا پیسہ کھایا اور اسے استعمال کیا اور وقت آیا تو یہ شخص اس کا بھی نہیں بنا اور انہیں بھی جیلوں میں ڈالا ، اس شخص کے شر کوئی نہیں بچا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں کیا وہ شخص اس قوم کا ہوسکتا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی تقریر کوئی نہیں سنتا ، کتنے دن سے روز جلسوں میں آکر قوم کوچکمہ دے رہا تھا ؟ تمہیں سرپرائز دونگا ، کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، قوم سرپرائز کا انتظار کر تی رہی اور یہ دو گھنٹے قوم کے دماغ کا دہی نکال کر چلتا بنا ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

انہوں نے کہاکہ پتہ ہے وہ کون سا خط ہے جس کا وزیر داخلہ کو نہیں پتا ، وہ بھی مکر گئے ،کہتا ہے عالمی طاقتیں میرے خلاف سازش کررہی ہیں بتائو اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کبھی سنی ؟، اس قسم کا ذہنی مریض پاکستان پر مسلط کر دیا ہے ، کیا ایسی بات کوئی نارمل آدمی کر سکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خفیہ خط میں لکھا کہ ڈیئر مسٹر عمران خان ، ہم سب خیریت سے ہیں ، امید ہیں آپ بھی خیریت سے ہونگے عرض یہ ہے کہ ہم آپ کے خلاف ایک عالمی سازش تیار کررہے ہیں اور اس عالمی سازش کا ثبوت ہم خود آپ کو فراہم کررہے ہیں ،