ایم کیو ایم کو منانے کا مشن

ایم کیو ایم کو منانے کا مشن،فیصل واوڈا کو میدان میں آگئے

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن کی کامیابی کے لیے فیصل واوڈا کو میدان میں اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی۔
اسی حوالے سے فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچا ہوں، پرویزخٹک اور عمران اسماعیل سمیت حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گا، وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق