وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز کا سعودی عرب اور چین کے دورے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور چین کے دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کیلئے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے اور بطور وزیراعظم یہ شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کا دورہ چین کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان کو روس، چین اور ترکی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔