آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہو گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے منحرف ہونے کے بعد صدر عارف علوی نے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کی مدت کے لیے ریفرنس دائر کیا تھا۔اس معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کی تھی، جس پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف سپریم کورٹ کو تحریری جواب جمع کروا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے ،علی محمد خان