سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت

پی ٹی آئی کی آئینی ادارے پر دبائو ڈالنے کی سازش نہیں چلے گی،ترجمان اے این پی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اپنے ہی لگائے گئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج مضحکہ خیز ہے۔انھوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں چوری، جھوٹ اور ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت مل چکے ہیں، پی ٹی آئی اب ایک آئینی ادارے پر دبائو ڈال رہی ہے لیکن یہ سازش نہیں چلے گی۔زاہد خان نے مزید کہا کہ احتجاج کر کے عمران خان در اصل این آر او مانگ رہے ہیں جو انہیں ملے گا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے اعلان کے باعث اسلام آباد ڈی چوک، نادرا چوک سمیت ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پنشن پر ٹیکس لگانے کا کہہ دیا