معروف ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا

خلیل الرحمان قمر نے رواں ماہ کے وسط میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری اورفنکاروں سے متعلق باتیں کیں۔ خلیل الرحمان قمر نے فیروز خان کو بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے ماضی کا ایک واقعہ بھی شیئر کیا جب ایک آڈیشن کے بعد انہوں نے فیروز خان کو گھر بھیج دیاتھا جب خلیل صاحب کو ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔ اداکار عدنان ملک کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بولےکہ اس کے بارے میں میرے وہی خیالات ہیں جوماہرہ خان کے بارے میں ہیں واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ ڈراما 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا