ترکی میں بڑھتی مہنگائی

ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال،عوام کا شدید احتجاج

استنبول:ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے تسکیم سکوائر پر سیکڑوں افراد احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ پولیس نے تسکیم سکوائر پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج پر بلا اشتعال تشدد کیا گیا۔ حکومت کی معاشی پالیسی کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، احتجاج کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور