ڈالرکی اونچی اڑان

ڈالرکی اونچی اڑان، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈالر اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد پاکستان میں روپے کی بے قدری کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 191 روپے اور 50 پیسے کا ہوگیا ہے، جب کہ فاریکس ٹریڈنگ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ میں پہلی بار 190روپے کا ہوگیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر خدشات کے باعث روپے کی قدر پر دبائو بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی