بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی

بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی تجارت بحالی نہیں،وزار ت تجارت

اسلام آباد:وزارت تجارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹریڈ اور انوسٹمنٹ منسٹر کی تعیناتی کو بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی سے نہ جوڑا جائے ۔وفاقی وزارت نے کہا کہ نئی دہلی سمیت 15 ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل گزشتہ دور حکومت میں دسمبر 2021 میں شروع ہوا تھا اور یکم اپریل 2022 کو گزشتہ حکومت نے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری سابق وزیراعظم کو بھجوائی تھی، سابق حکومت کی طرف سے فائنل کیے گئے ٹریڈ افسران کی منظوری موجودہ حکومت نے دی-بھارت میں ٹریڈ اور سرمایہ کاری منسٹر کی تعیناتی معمول کی تعیناتی ہے-

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ