بلوچستان میں چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی کا معاملہ: ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی فائر فائٹر طیارہ آج پاکستان لینڈ کرے گا

بلوچستان میں چلغوزے کے جنگلات میں آتشزدگی کا معاملہ: ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی فائر فائٹر طیارہ آج پاکستان لینڈ کرے گا

ویب ڈیسک : ایران کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر ضلع شیرانی-ژوب بلوچستان کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے اپنی سب سے بڑی فائٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں جو کہ آج نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں لینڈ کرے گا

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا

ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑی فائر فائٹر طیارہ ہیں جو کہ بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس جہاز کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اسکی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔

ترکی کے جنگلوں کی آگ بھجانے کے عمل کے دوران بین الاقوامی اداروں نے اسکو دنیا کی بہترین فائٹر طیارے قرار دیا تھا۔