مہنگائی کی شرح میں خوفناک اضافہ

سیاسی انتشارسے مہنگائی کی شرح میں خوفناک اضافہ

خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت اور انتظامیہ سیاسی جلسوں اور جلسوں میں مگن ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں خوفناک اضافہ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سیاسی انتشار اور ہلچل کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کے خدشات بڑھ گئے سیاسی افراتفری کے باعث گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید 10سے 25روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ذخیرہ اندوز مافیا نے پرانا سٹاک بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی10 روپے سے لیکر36 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ درجہ اول 510 روپے کلو میں ملنے والا برانڈڈ گھی 36 روپے مہنگا کرکے 546 روپے کلو کر دیا گیا۔ اسی طرح495 روپے والا درجہ اول گھی 10 روپے کلو مہنگا کرکے 505 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح درجہ دوم گھی و کوکنگ آئل 10 روپے تک مہنگا ہوا۔ درجہ دوم گھی و خوردنی تیل 485 روپے سے مہنگا کرکے495 روپے کر دیا گیا۔ شہریوں کے مطابق گھی، تیل غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل