پشاور میں سی این جی خود ساختہ قیمتوں پرفروخت ہونے لگی

پشاور میں سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے سی این جی کے خود ساختہ نرخ مقرر کردیئے گئے ہیں اور اوگرا کی جانب سے طے شدہ نرخوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے اور سی این جی اسٹیشن مالکان کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے شہر میں سی این جی مختلف ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے ، بعض سی این جی سٹیشن میں سی این جی 164.98روپے ، 160.35روپے ، جبکہ 162.9روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، سی این جی قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے ، بعض سی این جی اسٹیشن پر پریشر مکمل ہونے پر 164.98روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر 160.37روپے میں فروخت کیا جارہاہے ، اوگرا کے نرخ پر سی این جی سٹیشن کے مالکان عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع