پولیس لائن میں جینڈر پروٹیکشن یونٹ

پشاور، پولیس لائن میں جینڈر پروٹیکشن یونٹ، ویمن پولیس سٹیشن قائم

ملک سعد شہید پولیس لائن میں جینڈر پروٹیکشن یونٹ اور ویمن پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا جس کا افتتاح سی سی پی او پشاور محمد اعجا زخان نے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کو بالا طاق رکھتے ہوئے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے پال سنٹرز سمیت ڈی آر سی کونسلز میں بھی مناسب نمائندگی دی گئی ہے تاکہ کسی بھی گھریلو مشکلات یا تشدد کا شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا خواتین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے سروسز کا سلسلہ جاری ہے، سی سی پی او نے امید ظاہر کی کہ نئی عمارت کے قیام سے نہ صرف جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں بلکہ ویمن پولیس کی کارکردگی میں بھی نکھارآئے گا، نئی عمارت میں تشدد کی شکار خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کئیر سنٹر بھی قائم کیاگیا ہے جس میں دیگر دفاتر سمیت ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن آفس، محرر آفس اور رہائشی بیرکس بھی تعمیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا