بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

پشاور’بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال

ویب ڈیسک :پشاورمیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا ۔پانی کی شدید قلت ‘گھروں میں پینے کیلئے پانی دستیاب نہیں اور مساجد میں وضو کیلئے پانی نہیں ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اعلان کے بعد لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی ہے ۔

عوام سخت پریشان ہیں ۔پشاورکے نواحی علاقوں رفیق ٹائون دلہ زاک روڈ’ اندرون لاہوری گیٹ محلہ بوریاں بافان’ سربند ،پشتہ خرہ،سنگو،شیخان،بڈھ بیر،شیخ محمدی،شیخان سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ۔عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے ہیں ۔معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں اور پیسکو نے 80فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی بیس سے بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

بجلی بند ش سے پا نی کی بھی قلت ہوجا تی جن علا قوں میں پانی کا درومدار بجلی پر ہے وہا ں عوام کی پریشا نی میں دوگنا اصا فہ ہوجا تا ہے بچو ں کو بجلی نہ ہونے سے پڑھا ئی میں شدید مشکلا ت کا سا منا ہے، مسجد میں نما زوں کو تکلیف برداشت اٹھا نا پڑتی ہے۔ اے این پی رہنمانے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ عوام کے دکھ کو محسوس کیا جائے اور گیس اور بجلی بحران کا خاتمہ کیا جا ئے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا