سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشن

اسلام آباد: (مشرق نیوز) شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشن کےدوران4 دہشتگرد مارے گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کےدوران2 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بلوچستان کےعلاقے نوشکی میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی۔ دوران کارروائی دہشتگردوں کی فرار ہونے کی کوشش۔ فرار ہونےوالے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں2 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد خاران اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی نصب کرنے کے علاوہ دیگر واقعات میں ملوث تھے، دہشتگرد یہ اسلحہ اورگولہ بارود امن و امان میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری