خیبر پختونخوا جنگلات آگ

خیبر پختونخوا کے جنگلات کو آگ لگانے کے الزام میں 12افراد گرفتار

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ،پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگانے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ذاتی ملکیتی جنگلات کو حکومتی امدادکی غرض سے آگ لگائی ۔گرفتار افراد میں 4 کا تعلق ایبٹ آباد ،4 کا سوات،2 دیر لوئر جبکہ 2 کا تعلق ضلع خیبر سے ہے،گرفتار افراد کے خلاف محکمہ جنگلات ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی،ترجمان محکمہ جنگلات نے مزید بتایا کہ سرکار کے زیر انتظام جنگلات میں صرف تین مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی