وفاقی کابینہ بجٹ اجلاس

وفاقی کابینہ بجٹ اجلاس،ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد،پنشن میں 5فیصد اضافہ

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 800 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ۔کابینہ نے وفاقی بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی ۔
اجلاس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15فیصد بڑھانے کی جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ۔فیصلے سے خزانہ پر 71 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، وزیراعظم نے اس کے باوجود تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی ۔وفاقی کابینہ نے فنانس بل 23-2022 کی بھی منظوری دیدی،جبکہ 1150 ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ،105 ارب بلوچستان، 68 ارب سندھ، 50 ارب پنجاب اور 48 ارب خیبرپختونخوا کیلئے مختص کر دئیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم