این اے 240کاضمنی الیکشن ایم کیوایم نے جیت لیا

کراچی(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240کراچی کاضمنی الیکشن ایم کیوایم نے جیت لیا۔

غیر سرکاری و حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے ضمنی الیکشن کا میدان مار لیا۔اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا

این اے 240 کورنگی کراچی 2 کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔