بلاول

عمران خان کےخطرناک کھیل سے ملک دیوالیہ ہونے کےقریب تھا،بلاول

لاڑکانہ: (مشرق نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے سبسڈی کے نام پر گیم کھیلی، وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔ عمران نیازی نے ملک کونقصان پہنچایا اوروہ آج آزاد پھر رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اس شخص سے حساب لینا چاہیے۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ جیالوں نے آمر ضیا الحق، پرویز مشرف کا مقابلہ کیا، جیالوں نے ضیا الحق، پرویز مشرف کے بعد ایک اور سلیکٹڈ کو شکست دی، جیالوں نے پہلے دن سے سلیکٹڈ کے خلاف جدوجہد کا آغازکیا تھا۔ ہم نے کہا تھا سلیکٹڈ کو نکالیں گے لیکن غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے، ہم نے جمہوری اورآئینی ہتھیاراستعمال کرکے اسے باہرپھینکا، جیالوں نے عدم اعتماد کامیاب کرا کر تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچارسال میں معاشی نقصان پہنچایا گیا، ہماری خارجہ پالیسی کا نعرہ ہے ہم تجارت چاہتے ہیں بھیک نہیں مانگیں گے، اب نئی حکومت آئی ہے جودنیا میں پاکستان کا دفاع کرے گی، دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کوبہترکریں گے، اگرہم نے امریکا سے بات کی تو تجارت پر بات کی، فیٹیف کے حوالے سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی، فیٹیف کی وجہ سے پاکستان پر کئی پابندیاں تھیں، ایک منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنانسنگ کی وجہ سے پاکستان پر ایف آئی آر تھی، آپ کی حکومت کی جدوجہد کی وجہ سے تمام ریکوئرمنٹ کو پورا کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں، اداروں نے کامیابی حاصل کیں، اکتوبرتک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز