نسوارکیوں مہنگی

یکم جولائی سے پہلے نسوارکیوں مہنگی کی؟کوہستانیوں کااحتجاج

پشاور(نیوزرپورٹر) نسوار پر ٹیکس لگانے کے بعد دکان داروں کی جانب سے یکم جولائی سے پہلے ہی نسوار کی قیمت بڑھانے کے خلاف کوہستان کے لوگوں نے ضلعی پولیس افسر کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے نسوار فی کلو گرام پر صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس عائد کرنے پر صوبہ کے بعض شہروں میں نسوار کی قیمت دس روپے سے پندرہ روپے کردی گئی ہے .

جبکہ بعض علاقوں میں 20روپے قیمت مقرر کی گئی ہے اس سلسلے میں پہلی بار کوہستان کے ایک رہائشی نے حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کوہستان کو نسوار کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

جس میں تمام شہریوں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیلا میں نسوار کی ایک بڑی دکان میں نرخ اچانک دس سے20روپے کردیا گیا ہے جبکہ وزن بھی کم ہے کوہستان کے عوام نسوار کے عادی ہیں اس لئے ایسا کرنے سے عوام کے ساتھ ظلم ہوا ہے درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری نرخنامہ کے بغیر قیمت بڑھانے پر نسوار فروش کیخلاف کارروائی کی جائے اور نسوار کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او کے دفتر سے یہ درخواست متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ کو بھیج دی گئی ہے جس پر فی الحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور