شجر عباس

پاکستان کے شجر عباس کا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بڑا کارنامہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے شجر عباس نے قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

شجر عباس نے 100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ الماتے میں جاری انٹرنینشنل ایونٹ میں شجر عباس نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کرکے قومی ریکارڈ قائم کیا۔ دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ 400 میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن