وزیراعظم آرمی چیف

وزیراعظم کی آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل ملنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل ملنے پر مبادکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو پاکستان سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کنگ عبدالعزیز میڈل پاکستان عوام اور مسلح افواج کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل
مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔