سارخیل قبیلے کا پولیو مہم سے بائیکاٹ

سارخیل قبیلے کا پولیو مہم سے بائیکاٹ، گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرا دیئے

ویب ڈیسک:جمرود کےعلاقے غنڈی کھٹیاخیل میں سارخیل قبیلے کا انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

سارخیل قبیلے نے احتجاجاً گھروں پر ساہ جھنڈے لگا دیئے۔ قبیلے کے مشران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقہ شاہ کس بیسئی زمین پر سیکشن فور لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

تپہ کھٹیاخیل کے چند مشران اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے غریبوں، یتیموں اور بے بس افراد کی حق تلفی ہورہی ہے۔ علاقہ مشران نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں بیسئی اراضی کا معاوضہ نہیں دیا جاتا انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت