چین کیساتھ اسٹریٹجک شراکت

چین کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے منتظر ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی: (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر کی جنرل یانگ جیچی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے، پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

یانگ جیچی نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ، علاقائی استحکام کی کاوشوں پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت لائی جائے گی۔