چارسدہ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے ترنگزئی سکول کورونہ میں دیوار گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ترنگزئی کے علاقے میں گھر کی خستہ حال دیوار گرگئی دیوار کے ملبے تلے 3 بچے دب گئے ۔ ملبے تلے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حادثے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی بچے کی عمر 4 سے 7 سال کے درمیان ہے اور تینوں آپس میں رشتہ دار تھے۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری