ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک: ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نماز عید کے پر نور اجتماعات ہوئے جہاں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ نماز عید الاضحی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے تیسرے روز تک جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور