عمران خان کے الیکشن کمیشن پرالزامات

عمران خان کے الیکشن کمیشن پرالزامات، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن حکام نے عمران خان کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کا نوٹس لے لیا، چیئرمین پیمرا کو عمران خان کی تقاریر کاریکارڈ طلب کر نے کے لیے خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پیمرا سے عمران خان کی بھکر،لیہ اور خوشاب کے جلسے کی تقاریر کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ پیمرا سے ریکارڈ موصول ہونے پر الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا، چیف الیکشن کمشنر اجلاس میں عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین عمران خان سے الزامات پر وضاحت بھی طلب کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں میں الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  موقف سے پیچھے ہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا