چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،انہوں نے 30 کروڑ کے اثاثے اور بشریٰ بی بی کے نام 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد کے لیے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی سامنے آگئی اس میں عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات موجود ہے۔

عمران خان نے 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، ان کی اہلیہ بشریٰ عمران کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلئیر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

سابق وزیراعظم نے زوجہ کے نام پر 3 کنال پر بنا بنی گالا کا گھر، وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈکلئیر کی، زمان پارک گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار خرچ کیے، 2020ء میں بنی گالہ میں اضافی تعمیرات پر 39 لاکھ 54 ہزار 79 روپے لگائے۔

عمران خان کا اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے 14 لاکھ روپے کرایہ وصول ہورہا ہے، ان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت دو لاکھ ہے، ان کے اور ان کی زوجہ کے پاس کوئی زیور نہیں ہے، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

عمران خان کے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398 روپے ہیں، انہوں نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں، عمران خان کے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 23 ہزار 587 ڈالرز موجود ہیں۔