ڈویلمپنٹ اتھارٹی ملازمین

پشاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی ملازمین کیلئے نئے رولز منظور نہ ہو سکے

ویب ڈیسک :پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے ریگولیشنز تاحال منظور نہ کئے جا سکے جس کے باعث ملازمین کو 1978ء کے قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنا پڑ رہا ہے 5سال قبل پی ڈی اے کیلئے نیا ایکٹ منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق ملازمین کے قواعد و ضوابط اب تک بورڈ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہیں کئے جا سکے ہیں.

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

محکمہ بلدیات میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی ڈی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ڈی اے ملازمین اس وقت صوبائی اربن ڈویلپمنٹ بورڈ رولز 1978کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ یہ رولز جس بورڈ کیلئے تیار کئے گئے وہ بورڈ 2002ء میں ختم کردیا گیا تھا ملازمین کے قواعد و ضوابط کیلئے محکمہ بلدیات میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ڈرافٹ تیار کرلیا ہے تاہم اب تک اسے بورڈ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہیں کیا گیا.

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے علیحدہ سے قانون 2017ء میں صوبائی اسمبلی سے پاس کرایا گیا اور اسی قانون کیلئے یہ قواعد و ضوابط جلد بورڈ اجلاس میں پیش کرتے ہوئے اس کی منظوری حاصل کی جائے گی۔