کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر عمران خان کو جواب دینا ہوگا، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کار سرکار میں مداخلت کی عدلیہ، پولیس کو دھمکی دی جس پر انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیرداخلہ رانثاءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون مسجٹریٹ ،آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھکمی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا، اب قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔ فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔
راناثناءاللہ نے کہ بشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں۔ یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے اس کے خلاف کارروائی لازم ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے