عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری سے متعلق بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری سے متعلق بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کردے دیا۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل (بروز منگل) کو کیس کی سماعت کا آغاز کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم تمہیں دیکھ لیں گے اور تمہارے خلاف کارروائی کریں گے”.

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس