بجلی کے زائد بلوں پر وزیراعظم برہم

بجلی کے زائد بلوں پر وزیراعظم برہم، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے.