پشاور: حاجی کیمپ اڈہ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور میں حاجی کیمپ اڈے کے قریب دو افراد نے فائرنگ کے ایک شخص کو قتل کر دیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر پشاور میں حاجی کیمپ اڈہ کے قریب دو افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدرمہ درج کردیا گیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتول کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس تفیتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان ک گرفتاری کے لیے پولیس کی طرف مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم پولیس کے مطابق کیس کو جلد منتقی انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک