دیوالیہ سری لنکا

دیوالیہ سری لنکا کے معزول صدر وطن واپس آگئے

ویب ڈیسک: سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران فرار ہونے والے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔
کولبوایئرپورٹ پر حکومتی وزرا اور سیاسی رہنماوں نے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کا استقبال کیا۔ سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی 7 ہفتے بعد سری لنکا واپسی ہوئی ہے۔
گوٹابایا راجا پاکسے عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور سنگاپور کے راستے وطن واپس پہنچے۔
راجا پاکسے سری لنکا ایئرفورس کے طیارے میں سری لنکا سے مالدیپ بھاگ گئے اور پھر سنگاپور چلے گئے جہاں سے انہوں نے 14 جولائی کو اپنا استعفیٰ بھیجا۔
احتجاج کے دوران عوام نے سری لنکا کے معاشی بحران کا ذمہ دار گوٹابایا راجا پاکسے کو قرار دیتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے معاشی بحران کے خلاف مظاہروں میں عوام نے سابق صدر کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تھا۔ گوٹابایا راجا پاکسے غیر معمولی مظاہروں کے دوران بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی