بارشوں اورسیلاب سے مزید 57 افراد جاں بحق، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر

ویب ڈیسک: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ایم اے کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 14 جون سے اب تک ایک ہزار 265 اموات ہوئیں، 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں خیبرپختونخوا میں 285، سندھ 470، بلوچستان 257 اور پنجاب میں 188 افراد لقہ اجل بنے۔ آزاد کشمیر میں 42، گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک میں اب تک بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 27 ہزار 39 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی مر چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے پنجاب میں 130 کلومیٹر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلومیٹر، گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہیں اور 65 پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 328 کلومیٹر شاہرائیں اور 60 پل متاثر ہوئے، بلوچستان میں ایک ہزار 500 کلومیٹر شاہرائیں متاثر ہوئیں اور 18 رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب