آرمی چیف تقرری

آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں جلدبازی نہیں کریں گے، فوج کےنئےسربراہ کےتقررمیں ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔
وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہتا تھا کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق متنازع بیان دیا، اس پر انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائےگی
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کےعمل کو متنازع بنانا کسی ملک کی خدمت نہیں۔
آرمی چیف کی تقرری میں جلدبازی نہیں کریں گے، فوج کےنئےسربراہ کےتقررمیں ابھی 3 ماہ باقی ہیں، فوج کی جانب سے آنےوالے ناموں کو اتحادی رہنماوں کےسامنے رکھا جائے گا، پہلےسے وضح قواعد اور قانون کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کابل میں حالیہ ڈرون حملے سے متعلق کہنا تھا کہ امریکی ڈرون پاکستانی سرزمین سے نہیں اڑے، کابل میں ڈرون حملوں میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس