سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان آمد، دنیاسے سیلاب متاثرین کیلئےامدادکی اپیل

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر امداد کی جائے، پاکستان موسمیاتی تباہی سے نبرد آزما ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے عالمی برادری کو مشکل وقت میں متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ایک ایسے موقع پر دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کے دورہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان