دہشت گردی کیس

دہشت گردی کیس: عمران خان آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دہشت گردی کیس میں آج دوسرے روز بھی نوٹس کے باوجود پولیس کی (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کےمطابق پولیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کیس میں آج 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا،
پولیس کی جے آئی ٹی کی طرف سے اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، عمران خان گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
یاد رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،
گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا گیا تھا تاہم پولیس کی جے آئی ٹی نےعمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا تھا لیکن چیئرمین تحریک انصاف آج بھی پولیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک